29 نومبر 2026 - 20:45
2 | اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے میدانِ جنگ کو کیسے بدلا؟

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ نے جنگِ رمضان میں امریکی بحری جہازوں اور اڈوں کے خلاف تقریباً 320 کارروائیاں کرتے ہوئے، امریکی دشمن کے بحری جہازوں کو پسپائی پر مجبور کیا اور آبنائے ہرمز کے مشرق میں اپنی طاقت کا لوہا منوا لیاا، جس سے بحری جنگ کے روایتی فارمولے اور توازنات بدل گئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو نشانہ بنانا، امریکی ڈسٹرائرز کا مقابلہ کرنا، خطے میں دشمن کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول؛ یہ سب جنگِ رمضان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی اسٹراٹیجک بحریہ کے آپریشنل ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

دوسرا حصہ:

یہ جغرافیائی فرق جنگِ رمضان میں فوج کی بحریہ کی کارکردگی کے اہم پہلوؤں میں سے ایک ہے؛ ایسی کارکردگی، جس میں دشمن کے خطرات کا مقابلہ ملک کے ساحلی پانیوں سے دور دور تک علاقے بھی شامل ہیں۔

2 | اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے میدانِ جنگ کو کیسے بدلا؟

ایڈمرل شہرام ایران

امریکی بحری جہازوں اور اڈوں کے خلاف بحریہ کی 320 کارروائیاں

جنگِ رمضان میں فوج کی بحریہ کا دشمن کی جارحیت کا جواب صرف امریکی جنگی جہازوں کے مقابلے تک محدود نہ رہا بلکہ اس خطے میں اس ملک کے اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا۔

ساحل سے سمندر تک میزائل کارروائیاں، طویل فاصلے پر مار کرنے والے آرش حملہ آور ڈرونز داغنا، الیکٹرانک جنگ کے نظاموں کا استعمال اور کمانڈو یونٹوں اور میرینز کے ذریعے کارروائیاں، جارح دشمن کے خلاف فوج کی بحریہ کے جوابات کا حصہ تھیں۔

فرمانده منطقه دوم دریایی ارتش منصوب شد | علی عادلی

ایڈمرل فرہاد فتاحی

اس فورس کے جنگِ رمضان میں آپریشنل کارکردگی میں امریکی بحری جہازوں کے خلاف 20 سے زیادہ کارروائیاں اور خطے میں دشمن کے اجرتیوں کے اڈوں کے خلاف تقریباً 300 کارروائیاں درج ہیں۔

فضا میں بھی بحریہ کے فضائی دفاعی نظاموں نے مخالف ڈرونز کے مقابلے میں حصہ لیا اور حملہ آور پرجیکٹائلز اور ڈرونز کو شناخت اور تباہ کرکے کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بحریہ کی رپورٹ میں درج مشنز کے تنوع سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس فورس کے جنگی ریکارڈ کو صرف جنگی جہازوں کے درمیان لڑائی کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا؛ کیونکہ جنگِ رمضان کے دوران بحری، میزائل، ڈرون، دفاعی اور الیکٹرانک جنگ کی کارروائیوں کا ایک سلسلہ انجام دیا گیا۔

لنکن سے لڑائی اور امریکی ڈسٹرائرز کو پسپائی پر مجبور کرنا

جنگِ رمضان میں فوج کی بحریہ کے ریکارڈ کے سب سے اہم حصوں میں سے ایک امریکی فوجی بیڑے سے براہ راست تصادم تھا؛ طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کی شناخت اور اسے نشانہ بنانے سے لے کر امریکی ڈسٹرائرز کے خلاف مشترکہ کارروائیوں تک، جنہوں نے ایرانی تجارتی جہازوں اور تیل کے ٹینکروں کو پریشان کر رکھا تھا۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کے بحری جہاز پسپا ہو کر ایران کے ساحلوں سے دور ہٹ گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha