17 اگست 2010 - 19:30

ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائیوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پرحملوں کو ناممکن بنا دیا ہے ۔

ایسے میں کہ صہیونی ریاست نے آج فوجی مشقیں شروع کی ہیں ھاآرتص اخبار نے لکھا ہے کہ صہیونی فوج کے اعلی جرنیلوں نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائیوں کی بنا ّپر ایران کی ایٹمی تنصیبات پرحملے کرنا ممکن نہیں ہے۔
اس اخبار نے لکھا ہے کہ اب وہ حالات نہیں ہیں کہ جن کے سہارے اسرائیل نے انتیس برسوں قبل عراق کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تھا کیونکہ عراق کی ایٹمی تنصیبات ایک ہی مقام پر واقع تھیں لیکن ایران کی ایٹمی  تنصیبات متعدد مقامات پر ہیں اور اس کے علاوہ  ایران نہایت اعلی اینٹی ایئرکرافٹ صلاحیتوں کا حامل ہے۔
یہ صہیونی اخبار مزید لکھتا ہے کہ یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ بیرونی حملوں پر ایرانی رد عمل کی کیفیت کیا ہوسکتی ہے لہذا یہ امر بھی اس کی ایٹمی تنصیبات پرحملوں کی راہ میں رکاوٹ ہے اور ایران کے جوابی حملوں سے نہایت بھیانک جنگ چھڑ سکتی ہے۔

........

/110