20 نومبر 2026 - 16:10
عالمی استکبار کے ساتھ آخری معرکے میں ہیں، میحر حنرل وحیدی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے بسیجی طلبہ کی "آزادی کے علمبرداروں کی کانگریس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہم ایک عظیم اور مقدس جہاد سے گذر رہے ہیں؛ حق اور باطل کے درمیان جہاد، اور ہم عالمی استکبار کے ساتھ آخری معرکے میں مصروف ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف، میجرجنرل احمد وحیدی نے بسیجی طلبہ کے "آزادی کے علمبرداروں کی کانگریس" سے خطاب کرتے ہوئے آج کی دنیا میں حق و باطل کے درمیان جنگ کے سلسلے میں، کہا:
ہم ایک عظیم اور مقدس جہاد میں مصروف ہیں؛ حق و باطل کے درمیان جہاد؛ اور ہم آج عالمی استکبار کے ساتھ آخری معرکے میں ہیں۔

حق اور باطل کے میدانِ جنگ آج دنیا والوں کی نظروں کے سامنے پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہے۔

آج امیر المؤمنین (علیہ السلام) یہ شریف کلام آج ہمارے معاشرے میں، ہماری قوم کے درمیان اور دنیا والوں کی نظروں کے سامنے ہمیشہ سے زیادہ عیاں و نمایاں ہے کہ:
"
اِنَّ الجِهادَ بابٌ مِن اَبوابِ الجَنَّةِ فَتَحَهُ اللهُ لِخاصَّةِ اَولِيائِهِ؛ 

بے شک جہاد جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے جسے اللہ نے اپنے خاص دوستوں کے لئے کھول دیا ہے۔" 

حق و باطل کے مابین اس تصادم کے مستقبل کے بارے میں اسلامی انقلاب کے رہبرِ شہید دیئے گئے وعدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ چوٹی ان شاء اللہ اسی طرح فتح ہوگی جیسے اللہ نے وعدہ فرمایا ہے اور ہمارے امامِ شہید نے اس کی بشارت دی ہے، اور یہ چوٹی اسلامی انقلاب کے مجاہدوں کے ہاتھوں فتح ہوگی، اور اس کے بعد ایک بہت روشن زمانہ اور بہت بلند چوٹیاں ہمارا انتظار کر رہی ہیں۔

اسلامی انقلاب کے رہبرِ شہید نے فرمایا تھا "ہم چوٹی کے قریب ہیں، تھک نہ جائیں"؛ آپ نے فرمایا "ہمیں مزید خرمشہر [یعنی بڑے بڑے محاذ] درپیش ہیں" اور فرمایا: " ہمیں اس تاریخی موڑ پر کردار ادا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔"

یہ سب وہ وعدے اور بشارتیں تھیں جو ہمارے امامِ شہید نے ہمیں دی ہیں اور آج ہم ان کی تعبیر نمایاں طور پر دیکھ رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha