اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراقی تنظیم حشد الشعبی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بعض سوشل میڈیا صفحات پر شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کربلا کے روضہ امام حسین علیہ السلام سے وابستہ علی اکبر بریگیڈ کے کمانڈر اور حشد الشعبی کے الفرات الاوسط سیکٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی الحمدانی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
حشد الشعبی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔ تنظیم نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا صفحات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خبروں کی اشاعت سے پہلے ان کی صحت اور مستند ذرائع سے تصدیق کریں اور بالخصوص موجودہ حالات کے پیش نظر افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روضہ امام حسین علیہ السلام سے وابستہ علی اکبر بریگیڈ کے کمانڈر اور حشد الشعبی کے الفرات الاوسط سیکٹر کے کمانڈر نے جرف النصر کے علاقے میں تیل کی پائپ لائنوں کی حفاظت کی ذمہ داری انرجی پولیس کے حوالے کرنے کے لیے کتائب حزب اللہ کی مکمل تیاری کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ