18 نومبر 2026 - 16:44
حزب اللہ: آیت اللہ وحید خراسانی علم، تقویٰ اور روحانیت کے عظیم ستون تھے

حزب اللہ لبنان نے آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علم و ہدایت کا سرچشمہ، تقویٰ و روحانیت کی بلند مثال اور اخلاقی و انسانی اقدار کا خزینہ تھے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عظیم مرجع تقلید نے اپنی بابرکت زندگی خالص محمدی اسلام کی خدمت، معارف اہل بیت (ع) کی ترویج اور فکری و اخلاقی بدعتوں اور انحرافات کے مقابلے میں صرف کی۔

حزب اللہ نے اپنے تعزیتی بیان میں حضرت امام زمانہ (عج)، مراجع عظام تقلید، حوزہ ہائے علمیہ اور امت مسلمہ کی خدمت میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عظیم مرجع علم و ہدایت کا سرچشمہ، تقویٰ و روحانیت کا بلند مقام اور اخلاقی و انسانی اقدار کا ایک بھرپور خزینہ تھے۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ آیت اللہ وحید خراسانی نے اپنی بابرکت زندگی خالص محمدی اسلام کی خدمت، معارف اہل بیت (ع) کی ترویج، فقہ اور اسلامی تعلیمات کی تدریس، اسلامی تشخص کے تحفظ اور فکری و اخلاقی بدعتوں اور انحرافات کے مقابلے میں صرف کی۔

بیان میں آیت اللہ وحید خراسانی کے علمی اور فقہی سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے علم، فقہ اور اعلیٰ اقدار کا جو ورثہ چھوڑا ہے اور علما و دانشوروں کی نسلوں کی تربیت میں جو کردار ادا کیا ہے، وہ ہمیشہ اہل ایمان اور ان کے عقیدت مندوں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ اس عظیم مرجع کے انتقال سے حوزہ ہائے علمیہ اور امت مسلمہ ایک ممتاز علمی و روحانی شخصیت اور علم و روحانیت کے بلند مرتبے کے حامل عالم دین سے محروم ہو گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha