16 نومبر 2026 - 15:06
سپاہِ پاسداران نے MQM-170  امریکی ڈرون  سالم حالت میں قبضے میں لے لیا

سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ نے الیکٹرانک جنگی کارروائی کے ذریعے امریکی جاسوس ڈرون کا کنٹرول حاصل کرکے اسے بحفاظت زمین پر اتار لیا۔ اس کارروائی کے بعد آبنائے ہرمز کے علاقے میں سالم حالت میں پکڑے جانے والے امریکی ڈرونز کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپوعٹ کے مطابق،سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ نے الیکٹرانک جنگی کارروائی کے ذریعے امریکی جاسوس ڈرون کا کنٹرول حاصل کرکے اسے بحفاظت زمین پر اتار لیا۔ اس کارروائی کے بعد آبنائے ہرمز کے علاقے میں سالم حالت میں پکڑے جانے والے امریکی ڈرونز کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک کامیاب کارروائی کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قشم جزیرے کے جنوب میں الیکٹرانک وارفیئر آپریشن کے ذریعے ایک امریکی MQM-170 ڈرون کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا اور اسے بغیر کسی نقصان کے بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، مذکورہ امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے علاقے میں جاسوسی مشن پر مامور تھا اور اس کا مقصد ایرانی فضائی دفاعی نظام اور الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات جمع کرنا تھا۔ تاہم سپاہِ پاسداران کی بحریہ نے الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈرون کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا اور اسے سالم حالت میں اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس کارروائی کے نتیجے میں سپاہِ پاسداران کی بحریہ کے ہاتھوں شکار کیے جانے والے امریکی MQM-170 ڈرونز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ جبکہ آبنائے ہرمز کے علاقے میں سپاہِ پاسداران کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے سالم حالت میں قبضے میں لیے گئے مجموعی ڈرونز کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ کارروائی آبنائے ہرمز کے حساس علاقے میں ایرانی دفاعی نظام اور الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں کی ایک اور مثال قرار دی جا رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha