بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ظالم صہیونی مجرموں کی طرف کی ناکہ بندی، محاصرے اور مسلسل بمباری کی وجہ سے، ان دنوں منظر عام پر آنے والی مظلوم اور ثابت قدم غزہ کی دل دہلانے والی تصاویر، حقیقتاً تکلیف دہ ہیں، اور ان خاموش تصاویر سے ایک ہی فریاد سنائی دے رہی ہے: "یا للمسلمین!" (اے مسلمانو! مدد کو آؤ)۔
لیکن ایک امید افزا بات کہنا، بھی ضروری ہے: غزہ کی آبادی، تقریباً 80 ہزار شہداء، لاکھوں زخمیوں اور معذوروں کے باوجود، شیطانی طاقتوں کے بے مثال دباؤ کے برعکس، ـ جو انہیں انہیں وطن چھوڑنے پر مجبور کرنا چاہتے تھے ـ طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے مقابلے میں ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ افراد، بڑھ گئی ہے؛ اور اس استقامت اور اس آبادی کی شرح میں اس اضافے کا پیغام یہ ہے کہ "ہم بیت المقدس کی مٹی کی اولاد ہیں، ہم مادر وطن کو نہیں چھوڑیں گے، ہم یہیں رہیں گے اور بس۔
- ہم دنیا کی وسعتیں طے کرنے والا نور کا ہالہ ہیں / ہم کل کے راستے کے قافلہ سالار ہیں۔
• ہر روز وہ ہم سے پیالہ پیالہ لے جاتے ہیں / تاکہ ہم جلد سوکھ جائیں، مگر ہم سمندر ہیں۔
• اینک هر یک از ما هر گونه می توانیم ؛ با قلم قدم درم بیان بنان هنر دعا و..فریاد استغاثه مردم صبور و مومن غزه را پاسخ دهیم تا در قیامت شرمنده شهدا و امام مجاهد کبیرمان ذبیح الله الاعظم عصرمان شهید بزرگ امام سید علی نباشیم
• غزہ اور فلسطین بہتا ہوا صاف و شفاف پانی ہے اور یقیناً جاری رہے گا اور سوکھے گا نہیں، اور ظالم غاصبین، بچوں کے قاتل اور مجرم اوباش پانی کی سطح پر جھاگ ہیں اور انہیں بہر حال بہہ کر جانا ہے۔
• اب ہم میں سے ہر ایک، جس طرح بھی کر سکے؛ قلم، قدم، زبان، بیان، فن، دعا وغیرہ سے، غزہ کے صابر اور مؤمن لوگوں کی فریادِ استغاثہ کا جواب دے، تاکہ قیامت کے دن شہداء اور مقاومت اسلامی کے عظیم امامِ مجاہد اور ہمارے زمانے کے ذبیح اللہ الاعظم، شہید بزرگ امام سید علی حسینی خامنہ ای (قَدَّسَ اللہُ نَفسَہُ الزَّکِیَّہ) کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔ اور اگر مدد نہ کریں تو اللہ کے کرم اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور ائمۂ معصومین (علیہم السلام) کی شفاعت سے قطعی طور پر محروم ہونگے۔
شک نہ کریں کہ غزہ کے مظلوم بچوں کی فریاد پر لبیک کہنا، میناب کی شجرۂ طیبہ کے کھلے ہوئے پھولوں کے والدین کے لئے بھی مرہم اور ہمارے اپنے دلوں کے لئے آسودگی اور سکون کا باعث ہے۔
غزہ کے مظلوموں کی مدد کرنا، الحاج قاسم، شہدائے حرم، شہدائے علم، کمانڈروں اور سورماؤں، ہرمز کے مورچوں پر لانچروں کی حفاظت کرنے والوں کی روح کو بھی شاد کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: قاسم جعفری
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ