بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی کانگریس میں ریاست ٹیکساس سے ریپبلکن رکن اور صدارتی انتخابات کے سابق نامزد امیدوار "رون پال" (Ron Paul) نے رشیا ٹوڈے نیٹ ورک کے پروگرام Going underground میں، بات چیت کرتے ہوئے حالیہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی بھاری شکست کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
سوال کیا گیا کہ اگر ٹرمپ امریکہ کو مشرق وسطیٰ اور اس خطے میں خارجہ پالیسی کی مہم جوئیوں سے باہر نکالنے کی کوشش کرے اور یورپ کو اپنے حال پر چھوڑ دے تاکہ وہ اپنے مسائل کا سامنا خود کریںے، تو کیا مغربی نصف کرہ میں مزید جنگیں ہوں گی؟
انھوں نے جواب دیا: جی ہاں، جب تک کہ ہم ان کے اخراجات برداشت کرنے کی طاقت نہیں کھو ڈالیں گے، مزید جنگیں ہوں گی۔
رون پال نے مزید کہا: میرے خیال میں یہ بہت اچھا ہؤا کہ "امریکی عوام نے جب سنا کہ ان کا ملک یوکرین پر بہت پیسہ خرچ کر رہا ہے، تو وہ کسی حد تک اس سے ناراض ہوئے اور تیل کے اخراجات پر احتجاج کیا۔ [اور ڈیموکریٹس کو صدارتی انتخابات میں ہرا دیا] درحقیقت، انتخابات بھی ان ہی مسائل پر تھے؛ عوام نے جنگ اور خسارے کے بجٹ کے خلاف ردعمل ظاہر کیا اور احتجاج کیا۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ان مسائل پر زیادہ توجہ دی اور حقائق کو سمجھ لیا۔
امریکی کانگریس کے حالیہ انتخابات میں، جو ایران کے خلاف جنگ اور اس کے داخلی معاشی اثرات بالخصوص پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ سے شدید عدم اطمینان کے ساتھ ساتھ ہوئے، ڈیموکریٹس کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول ریپبلکن پارٹی سے واپس لینے میں کامیاب ہو گئے، جس سے ٹرمپ کی صدارت کے آخری دو سالوں میں اس کا کام مزید مشکل ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ