بیدار انسانوں کے لمحۂ فکریہ

  • امن پسند ایرانی قوم مسلط کی گئی جنگ ایک روایتی جنگ نہیں ہے، اسماعیل بقائی

    اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی-صہیونی جارحیت؛

    امن پسند ایرانی قوم مسلط کی گئی جنگ ایک روایتی جنگ نہیں ہے، اسماعیل بقائی

    تمام باوقار اور باضمیر انسانوں کے نام جو مذہب، قومیت، ملیت، نسل یا کسی دوسرے فرق سے بالاتر ہیں؛ مسلمانوں، یہودیوں، عیسائیوں، سکھوں، ہندوؤں، بدھ مت اور کسی بھی دوسرے عقیدے کے پیروکاروں کے نام، اور ان لوگوں کے نام جو خود کو کسی مذہب کا پیروکار نہیں سمجھتے لیکن امن، انصاف اور انسانی عزت و وقار کی عالمی اقدار کے پابند ہیں: اگر ہم درندگی، خونخواری اور بربریت، [طفل کُشی اور طفل خوری] اور تسلط پسندی کے کے خلاف ہیں، تو ہمیں اخلاقی جرأت  سے کام لینا چاہئے، بولنا چاہئے، عمل کرنا چاہئے اور تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑا ہونا چاہئے؛ اس سے پہلے کہ دنیا لاقانونیت اور غلامی کی کھائی سرنگون ہو جائے۔