15 نومبر 2026 - 11:54
امریکیوں کو انتباہ؛ اصل بڑا المیہ آ رہا ہے

امریکہ میں بعض ذرائع نے بھی اور فوجی و سیاسی شخصیات نے بھی ایران کے خلاف اپنے ملک کی جنگ کو، ـ امریکیوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات کی وجہ سے، ـ ایک المیہ قرار دیا ہے اور اس جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکہ میں بعض ذرائع نے بھی اور فوجی و سیاسی شخصیات نے بھی ایران کے خلاف اپنے ملک کی جنگ کو، ـ امریکیوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات کی وجہ سے، ـ ایک المیہ قرار دیا ہے اور اس جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکیوں کے اس تاثر کا اہم نکتہ یہ ہے کہ اس جنگ کے نتیجے میں مغرب، بالخصوص امریکہ میں زندگی بہت مہنگی ہو گئی ہے۔ وہ عام طور پر جنگ کی مذمت کرتے ہیں، لیکن اس نقطۂ نظر سے نہیں کہ یہ جنگ ظالمانہ اور غیر انسانی تھی، بلکہ اس وجہ سے کہ جنگ میں امریکہ کو فوجی شکست ہوئی اور معاشی میدان میں نقصان دہ نتائج سامنے آئے جن کی وجہ سے مغرب میں افراط زر میں اضافہ ہؤا اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

دو ٹوک انداز میں کہنا چاہئے کہ: کہ مغربیوں اور بالخصوص امریکیوں کو جان لینا چاہئے کہ ان کے لئے جنگ جاری رہنے کے صورت میں انہیں اصل معاشی بحران کا انتظار کرنا چاہئے۔

 یہ تصور کہ جنگ جاری رکھنے سے ایران گر جائے گا، بالکل باطل تصور ہے جو 9 مہینوں کے جنگ میں ثابت ہؤا ہے۔ ایران کی قوم جارحوں آور دشمنوں کے سامنے فولادی عزم کے ساتھ کھڑی ہے اور اللہ کے اذن سے اس جنگ کی حتمی فاتح ہوگی۔

ایران کی قوم سرکش دشمن پر فتح کے لئے مزاحمت کی قیمت ادا کر رہی ہے اور اس مزاحمت کے ثمرات کو ایران کی آزادی، عزت اور علاقائی سالمیت کا تحفظ سمجھتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اس کے مقابلے میں امریکی اس جنگ سے کیا حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں اور وہ کس منطق کی بنیاد پر، اس ظالمانہ جنگ کی قیمت ادا کرنا چاہتے ہیں؟

امریکیوں کو جان لینا چاہئے کہ اس جنگ کو جاری رکھنا نہ صرف ان کے لئے موجودہ المیے سے کہیں بڑا معاشی المیہ لائے گا، بلکہ اس جنگ کے اہم نتائج میں سے ایک یہ بھی ہے کہ امریکہ سپر پاور کے طور، اپنی پوزیشن کھو دے گا، اس کی موجودہ بالادست حیثت کا خاتمہ ہوگا اور مغربی ایشیا اور بالخصوص خلیج فارس میں امریکہ کی موجودگی کا اختتام ہوگا۔

ممکنہ اگلی جنگ، ایران کی طرف سے تباہ کن جوابات اور جغرافیائی حدود سے ماوراء، فوری اور لامحدود پر منتج ہوگی؛ یعنی یہ جنگ یقیناً ایک بین الاقوامی (اور خطے سے ماوراء) ہوگی۔  اس بین الاقوامی جنگ کے اہم اور قطعی نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ مغربی معیشت شدیدترین بحران میں دھنس جائے گی، اور دنیا کی توانائی، مالیاتی اور اسٹاک مارکیٹیں مکمل طور پر درہم برہم ہو جائیں گی۔

امریکی نہ جنگ سے اور نہ پابندیوں کو مزید سخت کرنے سے، کبھی بھی اس جنگ کے نتائج سے بھاگ نہیں سکتے۔ امریکہ کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کو اب تک سمجھ لینا چاہئے تھا کہ صرف شکست قبول کرکے اور ایرانی قوم کے حقوق اور شرائط کو تسلیم کرکے ہی وہ اپنے نقصانات کم کر سکتے ہیں اور اس اصل المیے سے بچ سکتے ہیں جو جنگ جاری رہنے کی صورت میں ان پر آنے والا ہے۔"

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha