14 نومبر 2026 - 00:54
فلکیات اولمپیاڈ کے چھ گولڈ میڈلز ایران کی چھ رکنی ٹیم نے جیت لئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی نیشنل بی ٹیم برائے فلکیات و فلکی طبیعیات نے روس میں پانچویں بین الاقوامی آزاد فلکیات اولمپیاڈ (OWAO 2026) میں 6 گولڈ میڈلز حاصل کر کے اپنا کام مکمل کر لیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی نیشنل بی ٹیم برائے فلکیات و فلکی طبیعیات نے روس میں پانچویں بین الاقوامی آزاد فلکیات اولمپیاڈ (OWAO 2026) میں 6 گولڈ میڈلز حاصل کر کے اپنے کام کو مکمل کر لیا۔

یہ مقابلے 6 نومبر سے 14 نومبر 2026ع‍ تک، روس کے سیریوس فیڈرل ڈسٹرکٹ میں منعقد ہو رہے ہیں جس میں ایران کی نیشنل بی ٹیم کے تمام چھ ارکان نے گولڈ میڈلز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

سارینا علم پور، پارسیا حسن زادہ، الشن روحانی، محمدرضا محمدی، بردیا قیلاوی زادہ اور مہدی آریافر وہ چھ ایرانی طلباء ہیں جنہوں نے ان مقابلوں میں اپنی کارکردگی سے ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا اور ملک کی طلباء کی سائنسی برادری کے لئے ایک اور اعزاز رقم کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha