12 نومبر 2026 - 16:58
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 57واں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر، زین العابدین جعفری مرکزی صدر منتخب

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 57واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’درسِ کربلا اور دین و سیاست‘‘ اور ’’یومِ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا‘‘ ثقافتی مرکز بھٹ شاہ، ضلع مٹیاری میں علامہ حیدر علی جوادی کی زیرِ صدارت منعقد ہونے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ کنونشن کے اختتام پر زین العابدین جعفری کو تنظیم کا نیا مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، تین روزہ مرکزی کنونشن میں سندھ بھر کے مختلف ڈویژنز اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے تنظیمی ذمہ داران، سابق مرکزی قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ حیدر علی جوادی اور  خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید ہاشمی سمیت ملک کے علماء کرام اور ممتاز دانشوروں نے خطاب کیا۔ مقررین نے فکرِ کربلا، دین و سیاست، دینی و فکری ذمہ داریوں اور عصرِ حاضر کے تقاضوں پر اظہارِ خیال کیا۔
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 57واں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر، زین العابدین جعفری مرکزی صدر منتخب

کنونشن کے دوران متعدد علمی، فکری، تنظیمی اور تخلیقی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں شہیدِ اُمت کانفرنس، تنظیمی کارکردگی رپورٹس، کارکنان کی فکری رہنمائی اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اجتماعی مباحثہ، موضوعاتی دروس، سائنسی نمائش اور تقریری مقابلہ شامل تھے۔ اس کے علاوہ موجودہ مرکزی صدر نے الوداعی خطاب کیا، جبکہ تنظیمی خدمات کے اعتراف میں کارکنان میں حسنِ کارکردگی ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

کنونشن کا آخری روز خصوصی طور پر یومِ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے عنوان سے منایا گیا۔ اس موقع پر سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی حیاتِ مبارکہ، سیرت و کردار، علم و بصیرت، شجاعت اور حق و باطل کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 57واں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر، زین العابدین جعفری مرکزی صدر منتخب

اختتامی نشست میں تنظیم کے نئے مرکزی صدر کے انتخاب کا اعلان کیا گیا اور زین العابدین جعفری کو اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ شرکاء نے پُرجوش نعروں اور اعتماد کے اظہار کے ساتھ نئی قیادت کا خیرمقدم کیا اور مشنِ اصغریہ کی جدوجہد کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کنونشن کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، شہدائے ملتِ اسلامیہ کے بلندیٔ درجات اور تحریکِ اصغریہ کے استحکام، ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس طرح اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 57واں سالانہ مرکزی کنونشن اپنی علمی، فکری اور تنظیمی سرگرمیوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha