بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا: "ہم اسرائیل کے خاتمے تک پہنچ چکے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ٹائٹینک (Titanic) جہاز کے آخری لمحات؛ اور "تخت و تاج" کا موسم سرما، جو ہمیں درپیش ہے۔"
• اس ہفتے اسرائیل کے ایک سینئر اہلکار نے امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں دلچسپ جائزہ پیش کیا اور کہا: "ایران کے ساتھ جنگ، تہران میں حکمران نظام کو گرا دے، لیکن اس کے برعکس، اس نے واشنگٹن کی حکومت کو گرادیا۔"
• ٹرمپ، کم از کم اب تک تو نہیں گرا، لیکن وائٹ ہاؤس میں اس کے قیام کے آخری دو سال اس کی صدارت کے پہلے دو سالوں سے بالکل مختلف ہوں گے۔ اس کو لامتناہی تحقیق و تفتیش، فیصلہ سازی میں رکاوٹوں اور مخالفین کے مسلسل حملوں کا سامنا ہوگا؛ یہی نہیں بلکہ وہ اپنے حامیوں کی چبھتی ہوئی نکتہ چینیوں کا بھی نشانہ رہے گا، جو اس کی کارکردگی کی وجہ سے شکست کھا گئے ہیں۔
• وہ ٹرمپ کو امریکہ کی خراب صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے؛ اور چونکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کر سکتا، لہٰذا وہ کسی اور مجرم ـ یعنی قربانی کے بکرے ـ کو تلاش کرے گا، اور وہ مجرم ـ اور قربانی کا بکرا ـ اسرائیل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: علی رضا ہاشم زادگان
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ