اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، احمدرضا رادان نے ہفتۂ ایرو اسپیس کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ ہفتہ ان افراد کی خدمات کو سراہنے کا بہترین موقع ہے جنہوں نے برسوں کی محنت سے ایران کو دفاعی میدان میں مضبوط بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک مسلط کردہ جنگ کے مشکل امتحان سے گزر رہا ہے، مقامی ٹیکنالوجی، عملیاتی تیاری اور جدید میزائل و ڈرون صلاحیتوں کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو گئی ہے۔
رادان کے مطابق، یہ دفاعی صلاحیتیں وطن کے تحفظ کا مضبوط سہارا ہیں اور قوم کے فرزندوں کی برسوں پر محیط تحقیق، تجربے اور جدوجہد کا ثمر ہیں۔
ایرانی پولیس سربراہ نے فضائی و خلائی شعبے کے شہداء، خصوصاً شہید تہران مقدم، شہید حاجی زادہ اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے میزائل اور ڈرون نظام کی تیاری، پیداوار، معاونت اور عملی استعمال میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔
انہوں نے جنرل سید مجید موسوی اور ان کے ساتھیوں کے لیے ایران کے آسمان اور سرزمین کے دفاع میں کامیابی اور سربلندی کی دعا کی۔
آپ کا تبصرہ