7 نومبر 2026 - 10:04
ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں جلد ہونے والی تبدیلیوں کی تصدیق کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکنز کی انتخابی شکست کے بعد ایک انٹرویو میں اپنی ٹیم کی تشکیلِ نو کے منصوبے کی بالواسطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر کابینہ میں معمولی تبدیلیاں کریں گے۔

اہلِ بیت(ع) انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے دوران اپنی جماعت کی عبرتناک شکست کے بعد ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی ٹیم میں شاید چند معمولی تبدیلیاں کریں گے، تاہم فی الحال وہ کسی کا نام نہیں لینا چاہتے۔

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ پر اعتماد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا: ’’مجھے ان پر اعتماد ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روایتی دعووں کو دہراتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں اور جارحیت کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کی۔

امریکی صدر نے کہا: اگر میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت دے دیتا تو آج اسرائیل کا کوئی نام و نشان باقی نہ ہوتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha