7 نومبر 2026 - 07:41
مشرقِ وسطیٰ میں امریکی شہریوں کے لیے امریکہ کی سکیورٹی وارننگ

امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک میں موجود اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی کے حوالے سے مزید چوکس رہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ سکیورٹی انتباہ میں یمن کے حوثیوں کی جانب سے مسلح حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے اور ایران کی جانب سے خطے میں امریکی عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوششوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے مسافروں کو ممکنہ طور پر پروازیں منسوخ ہونے، فضائی حدود بند کیے جانے اور سفر میں دیگر رکاوٹوں کے خدشات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہر ملک کے لیے جاری کردہ مخصوص سکیورٹی ہدایات کا بغور جائزہ لیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha