بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اطلاعات کے مطابق سینیٹ کے دو حلقوں اور ایوان نمائندگان کے 25 حلقوں کے انتخابی نتائج ابھی واضح نہیں ہوئے؛ تاہم تازہ ترین نتائج اگلی کانگریس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تباہ کن صورتحال کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، الاسکا اور مسیسپی کی دو ریاستوں میں سینیٹ انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے حتمی نتائج کا اعلان ابھی نہیں ہؤا ہے۔
سینیٹ انتخابات کے تازہ ترین نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹس نے 54 نشستوں کے ساتھ اس 100 رکنی ایوان میں اکثریت حاصل کر لی ہے اور ریپبلکن پارٹی نے 44 نشستیں حاصل کی ہیں۔
ایوان نمائندگان کے انتخابات کے تازہ ترین نتائج کے مطابق، ڈیموکریٹس نے اس ایوان پر اپنا غلبہ مزید بڑھا دیا ہے اور ان کا حصہ 253 نشستوں تک پہنچ گیا ہے۔ ایوان نمائندگان میں 25 حلقوں کے مقابلے کا حتمی نتیجہ ابھی سامنے نہیں آيا۔
انتخابات کے تازہ ترین نتائج کے مطابق، اگے ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کا حصہ 157 نشستوں تک کم ہم گیا ہے جبکہ موجودہ ایوان میں ان کے پاس 219 نشستیں تھیں۔
امریکی کانگریس اپنا کام 3 جنوری سے شروع کرے گی؛ ایسی کانگریس جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس سینیٹ اور ایوان نمائندگان دونوں میں اکثریت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ