بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے محکمۂ تعلقات عامہ نے اپنے 21ویں اعلامیے میں آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے سے گذرنے کی کوشش کرنے والے دو تیل بردار جہازوں اور ایک ٹگ بوٹ میں آگ لگنے اور دو امریکی ڈرونز کو قبضے میں لینے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
اعلامیے کے شروع میں سپاہ نے ایرانی قوم کی 250 دن اور رات کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا: سپاہ بحریہ میں قوم کے بیٹوں نے، اللہ کی مدد اور قوم کی حمایت اور دعاؤں کے بدولت، آبنائے ہرمز کا انتظام مضبوطی سے میں اپنے کنٹرول میں رکھا ہؤا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، گذشتہ رات ایک بڑا تیل بردار جہاز (سوپر ٹینکر) ـ جو آبنائے ہرمز کے جنوبی غیر قانونی راستے سے گذرنا چاہتا تھا، ـ بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آتشزدگی کا شکار ہؤا اور رک گیا۔
اسی طرح ایک اور بہت بڑا تیل بردار جہاز (سوپر ٹینکر) آبنائے ہرمز کے مشرق میں اس راستے سے نکلتے وقت شدید آتشزدگی کا شکار ہوکر رک گیا۔ ایک ٹگ بوٹ بھی جو اس بڑے جہاز کی آگ بجھانے کے لئے اس کے قریب آیا تھا، اس میں بھی آگ لگ گئی۔
سپاہ پاسداران کے تعلقات عامہ نے مزید بتایا: سپاہ بحریہ کی الیکٹرانک وارفیئر یونٹ کے مجاہدین نے دو حملہ آور لوکاس قسم کے امریکی ڈرونز پر قابو پا کر انہیں گائیڈ کرکے صحیح سلامت زمین پر اتار کر قبضے میں لے لیا۔ [یہ ڈرونز شاہد 136 کی نقل اتار کر بنائے گئے ہیں، اور خودکش یا کامیکازے ڈرونز ہیں!]

اعلامیے میں مزید کہا گیا: امریکہ جہازوں کو خلاف ورزی پر مجبور کرتا ہے اور انہیں بارودی سرنگوں والے راستے سے گذرنے پر اکسا کر نقصان سے دوچار کرتا ہے، جبکہ نقصان سے دوچار ہونے والے جہازوں کے مالکان کو بیمے کی مد میں بڑی رقوم امریکی ٹیکس دہندگان کی جیب سے ادا کی جاتی ہے؛ گوکہ خطے میں امریکہ کے پیروکاروں کو بھی ان نقصانات کا ایک بڑا حصہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
سپاہ پاسداران نے ایران کے منجمد اثاثوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امریکہ میں اگر تھوڑی سی عقل ہوتی تو تو ان بھاری اخراجات کے بجائے ایران کے اثاثے آزاد کرکے آبنائے ہرمز کے کھلنے کے لئے راستہ ہموار کرتا جو اب تک کے اخراجات کے نصف سے بھی کم ہیں؛ یوں وہ نہ یہ بھاری نقصان اٹھاتا اور نہ ٹرمپ حکومت انتخابات میں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوتی۔
سپاہ کے تعلقات عامہ نے خبردار کیا: "آبنائے ہرمز میں قانون شکنی کی کوششوں کا نتیجہ امریکہ کے لئے زیادہ مالی نقصان اور بڑی سیاسی شکستوں کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ