بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک انٹرویو میں کہا: ٹرمپ ایرانیوں کے ساتھ جنگ میں آبنائے ہرمز ہار گیا / ایرانی بمباریوں کے سامنے سر خم نہیں کرے گا / ایرانیوں نے جوہری ایندھن کے پورے سائیکل کو اچھی طرح سیکھ لیا ہے۔ اور ٹرمپ اور اس کی انتظامیہ کو اس حقیقت کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔
ویڈیو کی تفصیل:
میں یقین سے کہتا ہو کہ جو کچھ آج امریکہ کے پاس ہے وہ بہت دشوار ہے۔
کیونکہ جس زمانے میں ہم چار سال تک ایرانیوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھے، آبنائے ہرمز کے بارے میں ان کی طرف سے بھی اور ہماری طرف سے کبھی بات نہیں ہوئی۔
آبنائے ہرمز ایک فوجی گذرگاہ نہیں سمجھا جاتا تھا اور کبھی بھی خطے اور دنیا میں ایران کے اثر و رسوخ بڑھانے کے ذریعے کے طور پر نہیں جانا جاتا تھا۔
جو کچھ آج ہؤا اس کی وجہ سے ٹرمپ کی طرف جنگ کی رفتار بڑھانا، ہے۔
اس نے خود کو بہت نامناسب صورت حال سے دوچار کر دیا ہے، یہاں تک کہ مذاکرات کرے۔
میرا خیال ہے یہ بات اہم ہے کہ ان کو [ٹرمپ اور اس کے حاشیہ برداروں] بڑے سکون اور خاموشی سے ایک باعزت راستے کے لئے کوشاں ہونا چاہئے کہ اس سمجھوتے تک پہنچیں جو اس وقت لازمی ہے۔
میرا اس خطے کے ساتھ مذاکرات کا تجربہ ہے جس کی روشنی میں، مجھے یقین نہیں ہے کہ بمباری کرو اور وہ اچانک پسپا ہو جائيں۔
دوسری بات یہ کہ بم بنانے کی یادداشت کو ایٹمی ایندھن کے چکر (سائیکل) سے الگ نہیں کیا جا سکتا؛ کیونکہ یہ یادداشت سائنسدانوں کے ذہنوں میں محفوظ ہے۔
یہ وہ راستہ ہے کہ ایرانیوں نے بہت پہلے بنا لیا ہے اور اس سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔
انھوں نے جوہری ایندھن کے پورے سائیکل کو اچھی طرح سیکھ لیا ہے۔ اور ٹرمپ اور اس کی انتظامیہ کو اس حقیقت کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ