اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شہید یحییٰ سنوار کے نام سے منسوب مسلح گروہ ’’حرکت یحییٰ‘‘ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے قریبی ساتھیوں کے معاشی نیٹ ورک کو دھمکی دی ہے۔ گروہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ افراد اور ان کی کمپنیاں اس کی کارروائیوں کے اہم اہداف میں شامل ہیں اور انہیں کسی بھی موقع پر نشانہ بنایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے اپنے اور اپنے قریبی ساتھیوں کے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ اور خطے میں بحرانوں کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ گروہ نے مزید کہا ہے کہ وہ متعلقہ افراد اور کمپنیوں کی معاشی سرگرمیوں اور روابط پر نظر رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں ٹرمپ کے اس ’’آکٹوپس نما نیٹ ورک‘‘ کو اپنے اہداف میں شامل کرے گا۔
حرکت یحییٰ نے ان افراد سے بھی اپیل کی ہے جن کے پاس اس نیٹ ورک کے بارے میں معلومات ہیں کہ وہ اپنی معلومات اور دستاویزات اس گروہ کے ساتھ شیئر کریں۔
اس مسلح گروہ نے اپنی تنظیمی شناخت اور نام پر زور دیتے ہوئے اپنا نعرہ بھی پیش کیا ہے: ’’یحییٰ کا مطلب زندہ ہے؛ وہ زندہ ہے اور انتقام لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گا۔‘‘
حرکت یحییٰ نے اپنے قیام کے اعلان میں امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے تابع حکمرانوں کی جنگ افروزی اور جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا: ’’اے مجرمو! ہم تمہارے پاس اپنی سرزمین میں نہیں بلکہ تمہاری اپنی سرزمین پر اور تمہارے گھروں کے دروازوں تک پہنچیں گے۔‘‘
اس گروہ نے اپنے قیام کے ابتدائی بیان میں مزید کہا تھا:
’’ہم دنیا کو شیطانوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ان کی نشاندہی کریں گے۔ جو لوگ کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہیں دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں، کارروائی کرنی چاہیے۔ اگر آپ میں کارروائی کی طاقت نہیں لیکن ساتھ دے سکتے ہیں تو جس طرح ممکن ہو ہمارا ساتھ دیں۔ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہیں آزادی اور شرافت ورثے میں ملی ہے اور وہ ہر طرح کے اقدام کے لیے تیار ہیں۔
آئیے ایسا ماحول پیدا کریں کہ جب تک دنیا میں ظلم موجود ہے، ظالموں کو سکون کی نیند نہ آئے۔ اگر ہم سب اٹھ کھڑے ہوں تو یہ کام کر سکتے ہیں۔ ہم نے آغاز کر دیا ہے! آپ بھی آغاز کر سکتے ہیں!‘‘
حرکت یحییٰ اس سے قبل بھی فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے خون کا بدلہ لینے کے نام پر صیہونی حکومت کے بعض اہم عناصر اور ذمہ داران کو اپنے اہداف کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ