اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے ہفتے کی شب 9 آبان 1405 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی سات شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے۔ اگر ان شرائط پر عمل ہو جاتا ہے تو سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس، اگر ملک کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو رہبرِ معظم کی جانب سے آج مسلح افواج کو جاری کردہ ہدایت کے مطابق جدید ہتھیاروں سے جارح قوت پر ہولناک ضربیں لگائیں گے۔
آپ کا تبصرہ