29 اکتوبر 2026 - 08:19
رجوم، یمنی ڈرون جس نے سعودی اجرتی ملیشیاؤں کو مفلوج کر دیا + تصاویر

یمنی ساختہ 'رجوم' ہیکساکاپٹر ڈرون (Hexacopter Drone) جدید خودکار نیویگیشن ٹیکنالوجی اور 10 کلومیٹر کے فاصلے سے اسمارٹ بم درست ہدف پر پھینکنے کی صلاحیت سے لیس ہے جس نے پر ٹیکنالوجی پر مبنی جنگ کا نیا نقشہ پیش کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سعودی جارحیت کا شکار یمن کی لڑائیوں کے بیچ میں، ایک چھوٹا لیکن انتہائی مؤثر ڈرون میدان کا توازن انصاراللہ کی افواج کے حق میں بدلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

رجوم، یمن میں تیار کردہ عمودی طور پر اڑنے والا ہیکساکاپٹر، ایک سادہ شناختی آلے سے زمینی جنگوں میں مؤثر ہتھیار بن گیا ہے اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے بکتربند گاڑیوں اور نفریوں کے اجتماعات پر بھاری ضربیں لگا رہا ہے۔

یہ تبدیلی یوکرین اور لبنان کی جنگوں کے تجربات سے چھوٹے، سستے اور درست نشانہ بنانے والے ڈرونز کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جنگی ڈھانچے میں ہوشیاری سے استعمال کرنے کا نتیجہ ہے۔

رجوم ایک چھ پروپیلر والا عمودی طور پر اڑنے والا نظام ہے جو طاقتور الیکٹرک انجن، جدید کنٹرول سسٹمز اور دن رات کی کارروائیوں کے لئے اعلیٰ معیار کے سمارٹ کیمروں سے لیس ہے۔

رجوم کا چھ پروپیلر ڈیزائن مشکل موسمی حالات میں زیادہ استحکام اور زیادہ بوجھ اٹھانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے اور یہی خصوصیات اسے ایک قابل اعتماد جارح ڈرون بنا دیتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha