28 اکتوبر 2026 - 22:04
آبنائے ہرمز کھلا ہے، ٹرمپ / امریکہ نے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے دور رہنے کا مشورہ دیا

گوکہ ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے، اس ملک کی بحریہ نے آج بحری جہازوں کو اس اسٹراٹیجک آبی گذگاہ سے گذرنے کے بارے میں خبردار کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکہ نے ـ آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی صدر کے دعوؤں کے برعکس ـ بدھ کے روز بحری جہازوں کو مشورہ دیا کہ وہ بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں۔

امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا: "موجودہ جغرافیائی-سیاسی صورتحال کے پیش نظر، ان بحری جہازوں کو ـ جنہیں اس علاقے سے گذرنے کی ضرورت نہیں ہے ـ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے دور رہیں۔"

آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمد و رفت اس سال 28 فروری سے، ـ جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر جارحیت کا ارتکاب کیا ـ  خلل سے دوچار ہے۔

امریکی بحریہ کا بیان ایسے وقت میں جاری ہؤا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کی انتظامیہ نے سینکڑوں مرتبہ دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔

چند دن پہلے بین الاقوامی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل  آرسنیو دومینگز (Arsenio Dominguez) نے بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازرانی غیر محفوظ ہے۔

انھوں نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ہمارا پیغام واضح ہے: بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے نہیں گذرنا چاہئے۔"

ڈومینگز نے آبنائے ہرمز سے محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات پر پر زور دیا۔

انھوں نے واضح کیا: "اسی لئے، میں پھر زور دیتا ہوں کہ آبنائے ہرمز سے گذرنا غیر محفوظ ہے اور مذاکرات کو محفوظ بنانے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ، اس سے پہلے کہ بحری جہازوں کے ملاحوں کی جانیں یا بحری جہازوں کی حفاظت خطرے میں پڑے، ضروری ضمانتیں فراہم کی جائیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha