اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صیہونی حکومت کے پارلیمانی انتخابات سے قبل تل ابیب میں ہزاروں صیہونی مظاہرین نے بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
المنار کے مطابق، اس مظاہرے کا اہتمام صیہونی قیدیوں اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ نے کیا تھا۔ مظاہرین نے اس آپریشن کے مقابلے میں ناکامی پر صیہونی حکومت کے ذمہ دار حکام کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
حکومت کے مخالف دھڑے کے رہنماؤں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی، جن میں نیتن یاہو کے اہم حریف گادی آیزنکوٹ بھی شامل تھے۔
مقبوضہ فلسطین میں انتخابات سے قبل ہونے والے ایک سروے کے مطابق، کسی بھی سیاسی دھڑے کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل ہونے کا امکان نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ