25 اکتوبر 2026 - 08:43
سعودی جارحیتوں کا جواب، دارالحکومت ریاض پر یمن کا ڈرون حملہ

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے آج سے ریاض شہر کے مرکزی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا تھا، لیکن اسی دوران اس شہر کو ایک بار پھر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ / یمن نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو خبردار کیا کہ سعودی دارالحکومت کی طرف پرواز نہ کریں، ریاض کا شاہ خالد ایئرپورٹ کی فوجی نوعیت کی بنا پر، یہ اڈہ یمن کے نشانے پر ہے اور پروازوں کے لئے غیر محفوظ ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے آج سے ریاض شہر کے مرکزی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا تھا، لیکن اسی دوران اس شہر کو ایک بار پھر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

یمن نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو خبردار کیا کہ سعودی دارالحکومت کی طرف پرواز نہ کریں، ریاض کا شاہ خالد ایئرپورٹ کی فوجی نوعیت کی بنا پر، یہ اڈہ یمن کے نشانے پر ہے اور پروازوں کے لئے غیر محفوظ ہے۔

سعودی فوج نے بھی پچھلی بار کی طرح دعویٰ کیا کہ اس نے ریاض کے اوپر ایک ڈرون کو نشانہ بنا کر گرایا ہے؛ ڈرون کے ملبے کی کوئی تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی گئی۔

دوسری طرف سعودی حکومت نے یمنی میزائل یا ڈرون کے لگنے کے لمحے کی کسی بھی قسم کی فوٹوگرافی کے بارے میں بارہا خبردار کیا ہے اور سختی سے اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ کوئی ویڈیو یا تصویر جاری نہ کی جائے۔

سعودی طیاروں نے اس سے پہلے یمن میں ایک سیمنٹ فیکٹری کو نشانہ بنا کر کئی خواتین اور بچوں کو شہید کیا تھا۔

ریاض شہر پر ڈرون حملہ اس وقت ہؤا جب یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ریاض کا ہوائی اڈہ کبھی محفوظ نہیں ہوگا۔

عدن میں ریاض سے منسلک کٹھ پتلی حکومت کے صدر مقام پر میزائل حملے

سعودی عرب کے دارالحکومت پر ڈرون حملے کے ساتھ ہی الجزیرہ نیٹ ورک نے عدن شہر میں شدید دھماکوں کی اطلاع دی ہے؛ جو ریاض سے وابستہ حکومت کا ہیڈکوارٹر سمجھا جاتا؛ کچھ رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمنی فوج نے اس شہر کے ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

اسی طرح صوبہ لحج (جنوبی یمن) میں بھی دھماکوں کی اطلاع ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ریاض کی اجرتی ملیشیاؤں کے پانچویں بریگیڈ کی چھاؤنی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha