بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آج کی دنیا میں، طاقت چار عناصر پر مشتمل ہوتی ہے: معیشت، آبادی، جغرافیہ اور فوجی ٹیکنالوجی۔ ان چار عناصر میں، جوہری ہتھیار حتمی تسدید کے طور پر جانا جاتا ہے؛ ایک ایسا اوزآر جو اپنے مالک کو تزویراتی استثنیٰ عطا کرتا ہے اور اسے عظیم طاقتوں کی طرف کی براہ راست فوجی دھمکی سے دور رکھتا ہے۔
اس مضمون کا سوال یہ ہے کہ کیا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہونا اس کی تاریخی اور علاقائی حیثیت کو بحال کر سکتا ہے؟
• بلاشبہ، جوہری ہتھیار اس حیثیت کو مستحکم کرنے کا اوزار ہے۔
• عالمی تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی طاقتوں نے کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک پر براہ راست فوجی حملہ نہیں کیا۔
• ایران ہزاروں سالہ قدیم تہذیب کا امین ملک ہے جو اشکانی، ہخامنشی اور ساسانی ادوار میں دنیا کی طاقت کے اہم مراکز میں سے ایک تھا۔ لیکن ساسانی سلطنت کے زوال اور قرون وسطیٰ کے گذرنے کے بعد ایران کبھی اپنی سابقہ مطلق حیثیت کو دوبارہ حاصل نہیں کر پایا، لیکن مشرق وسطیٰ میں ہمیشہ ایک فیصلہ کن کھلاڑی رہا۔

• گذشتہ چار دہائیوں کے دوران، ایران ہمیشہ پابندیوں، فوجی حملوں، سائنسدانوں کے قتل اور زیادہ سے زیادہ دباؤ جیسی دھمکیوں کا سامنا کرتا رہا ہے۔
• تسدید (Deterrence) کی کلاسیکی منطق کہتی ہے کہ وہ ملک جس کے پاس "دوسری ضرب" (اور فوری جوابی حملے) کی صلاحیت ہے وہ عملاً ہمہ گیر فوجی حملے کی دھمکی سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
• ایران کی سب سے اہم امتیازی خصوصیت صرف ایٹم بم بنانا نہیں، بلکہ ایٹم بم کے ساتھ آبنائے ہرمز کے جغرافیائی سیاسی کنٹرول کا یکجا ہونا ہے؛ اور جوہری تسدید اور آبنائے ہرمز کے دباؤ کا امتزاج کے ہتھیار، بے مثال تسدید اور دباؤ کو تشکیل دیتا ہے۔
*نکتہ: ایرانی سلطنت کا نیا مفہوم نئی اسلامی تہذیب ہے جو خطے کی تمام مسلمان اقوام کے ساتھ مل کر قائم کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترتیب و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ