24 اکتوبر 2026 - 10:37
قالیباف:جنگ افروز حکمرانوں کو عوام کے احتجاج کا رخ بدلنے کی اجازت نہ دیں

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ پسند حکمرانوں کو عوام کے احتجاج کو تحریف کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، قالیباف نے دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہروں کی نئی لہر کے تناظر میں سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج دنیا بھر میں عوامی احتجاج کے حوالے سے حکمرانوں کا طریقہ کار یہ ہے کہ کرپٹ اور جنگ افروز حکمرانوں کے خلاف عوام کے احتجاج کی سمت اور ہدف کو تبدیل کرکے اسے عوام ہی کے درمیان تنازع میں بدل دیا جائے اور پھر مظاہرین ہی کو موردِ الزام ٹھہرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایپسٹین کیس کے انکشافات، غزہ میں جرائم، ایران کے خلاف جنگ اور نظامی بدعنوانی کے حوالے سے عوام کے ردعمل کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ یہ سب دنیا میں اقتدار کے اعلیٰ ترین مراکز میں موجود ایک ہی دھارے کی پالیسیوں اور اقدامات کا نتیجہ ہیں۔

قالیباف نے مزید کہا کہ اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے مصنوعی تنازعات کھڑے کیے جاتے ہیں، جن میں مهاجرین بمقابلہ مقامی آبادی جیسے تنازعات بھی شامل ہیں۔

ایرانی مجلس کے اسپیکر نے کہا کہ موضوع تبدیل کرکے حکمرانوں کو اپنی ذمہ داری اور احتساب سے بچنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha