اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کیوبا کے معاملات میں امریکی مداخلت، اس ملک پر غیر انسانی پابندیوں اور کیوبا کے حکام و شخصیات کو دھمکانے کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔
بیان میں کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو کے وارنٹِ گرفتاری کے اجرا کو بھی غیر قانونی اور مجرمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ کیوبا کے عوام پر سات دہائیوں سے عائد پابندیاں، دباؤ اور دھمکیوں کی پالیسی اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔ امریکا کو اس پالیسی کے باعث کیوبا کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو پہنچنے والے تباہ کن نقصانات کا جواب دہ ہونا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران، کیوبا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ کیوبا کی قومی خودمختاری، آزادی اور حقِ خودارادیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ