بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ذرائع ابلاغ کے مطابق، سعودی دارالحکومت ریاض میں کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ سعودی سول ڈیفنس نے ریاض میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد، سعودی ذرائع نے یمن کی جانب سے سعودی دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے ایک نئے میزائل حملے کی اطلاع دی۔
بعد ازاں، یمن میں سعودی اجرتی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اس میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ 'یمن سے ریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا!' اس نے یہ نہیں بتایا کہ فضا میں تباہ ہونے والے میزائل نے ریاض کو کیونکر نشانہ بنایا!]
آج اس سے قبل، سعودی سول ڈیفنس نے ریاض میں انتباہی نظام کے فعال ہونے کی تصدیق کی تھی۔
ساتھ ہی ریاض اور دارالحکومت کے جنوب مشرق میں واقع شہر ’الخرج‘ میں دھماکوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، تاہم حکام نے ان دھماکوں کے باوجو یہ دعویٰ کیا کہ دونوں شہروں کو درپیش خطرہ ٹال دیا گیا ہے۔
ادھر فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافیوں کے مطابق ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ یہ واضح نہیں کہ دھماکوں کی آوازیں میزائل کو فضا میں تباہ کیے جانے کے نتیجے میں آئیں یا ان کا تعلق کسی اور واقعے سے تھا۔
یمنی حکام کی طرف سے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ صنعاء حکومت نے قبل ازیں واضح کیا تھا کہ صنعاء پر حملہ ہوگا تو جواب میں ریاض میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ