20 اکتوبر 2026 - 00:11
غزہ کی حمایت جاری رکھوں گا، ہم خاموش نہیں رہیں گے، گواردیولا کی قابض رجیم پر کڑی تنقید

 پیپ گارڈیولا نے غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھی ہے اور انھوں نے ایک نیا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج خاموش رہنا ظلم کی طرف داری کے مترادف ہے۔ ہمیں غزہ کے المیے دیکھ کر خاموشی سے نہیں گذرنا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ویب گاہ 'اسپورٹس-3' کی رپورٹ کے مطابق، پیپ گارڈیولا، ـ جو فلسطینی عوام کی مستقل حمایت کے حوالے سے مشہور ہیں، ـ نے آج ایک واضح اور انتہائی جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے غزہ کی المناک انسانی صورتحال کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کے لئے اپنی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا۔

غزہ کے عوام کے دکھ درد کے بارے میں جذبات سے بھرپور الفاظ، ایک ایسے کوچ کی زبان سے جاری ہو رہے ہیں، جو ٹیکٹیکل جنون، بلیک بورڈ اور فٹ بال گراؤنڈ کی خالی جگہوں پر چھا جانے کے عادی رہے ہیں، ہے اور برسوں سے ان کے اپنے دنوں میں، منچسٹر سٹی اور اس سے پہلے بایرن اور بارسلونا جیسے کلبوں میں کہا جاتا تھا کہ پیپ اپنے کام کے ساتھ زندگی گذارتے ہیں اور کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ لیکن پیپ نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ کسی اور چیز کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں: "انسانیت کے بارے میں، مظلوم فلسطینیوں پر غاصب رجیم کے ظلم و ستم کے سامنے خاموش نہ رہنے کے بارے میں، جن کا کوئی فریادرس نہیں ہے۔"

 پیپ گارڈیولا نے اس لرزہ خیز پیغام میں غزہ میں 'صہیونی آفت' سے دوچار غزہ کے معصوم بچوں کے دکھوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا:

- ہم انسانی تاریخ کے ایک بہت تاریک دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

- غزہ میں ہم ایسی لڑکیوں اور لڑکوں کو دیکھ رہے ہیں جو اپنے ماں باپ کو ملبے میں تلاش کر رہے ہیں۔

- غزہ کے بچے مدد کے لئے پکارتے ہيں، فریاد کرتے ہیں، بھوکوں سے نڈھال ہیں، اور بالکل تنہا رہ گئے ہیں۔ اور ہم، تو

- ہم محض تماشا دیکھ رہے ہیں اور فلسطینی بچے بڑے ہونے کا کوئی موقع پانے سے پہلے ہی اپنا سب کچھ کھو دیتے ہیں۔ اور

- یہ جہنمی صورتحال جاری ہے۔

- اس عمل کا نام 'فلسطینی عوام کو انسانیت کے عنوان سے محروم کرنے' کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

- فلسیطینیوں کی زندگی ہماری زندگی جتنی ہی قیمتی ہے۔

- فلسطینیوں کا درد ہمارے لئے اجنبی نہیں ہے۔

- ہرگز مت بھولنا کہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی ختم نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ہماری ذمہ داریاں ختم ہو سکتی ہیں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha