14 اکتوبر 2026 - 14:38
جنگ کا انجام؟ / ٹرمپ کو ایرانی قوم سے بات کرنا ہوگی، میجر جنرل رضائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: ٹرمپ کہتا ہے کہ وہ ایرانی قوم کو مٹانا چاہتا ہے اور ایرانی تہذیب کو ختم کرنا چاہتا ہے؛ ان باتوں سے، وہ ایرانی عوام کو اپنے خلاف مزید متحرک کر رہا ہے۔ اس کو بہر حال اسی ایرانی قوم سے بات کرنا پڑے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے پریس ٹی وی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ 'میں نہیں جانتا کہ ایران میں کس سے بات کرنی چاہئے'؛ اور جواب واضح ہے اور وہ یہ کہ اس کو ایرانی قوم سے بات کرنی چاہئے۔

جنگ کا انجام؟ / ٹرمپ کو ایرانی قوم سے بات کرنا ہوگی، میجر جنرل رضائی

جنرل رضائی نےکہا: جنگ کا خاتمہ دنیا کے فوجی نظریات اور فوجی مفکرین کے درمیان، ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ کچھ کا خیال ہے کہ صرف جنگوں کے آغاز پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔ جنگیں، بہرحال، ہوتی رہتی ہیں، لیکن اہم بات جنگ کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس لئے، فکر و نظر والے لوگ جنگ کے نظریئے کو جنگ کے خاتمے کے نقطہ نظر سے جانچتے ہیں۔

انھوں نے کہا: امریکیوں نے اس جنگ سے نکلنے کے لئے جنگ کے خاتمے کے 'اپنے' تمام تر نظریات استعمال کئے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اس مخمصے سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ناکام ہو گئے ہیں؛ کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ وہ طاقتور قوت کیا ہے جو ایران میں موجود ہے اور وہی وہ قوت ہے جو اس جنگ کو ختم کر سکتی ہے اور یہ طاقت کہاں سے جنم لیتی ہے۔

جنگ کا خاتمہ ایرانی قوم کے ہاتھ میں ہے

ڈاکٹر رضائی نے کہا: مثال کے طور پر، ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ 'میں نہیں جانتا کہ ایران میں کس سے بات کرنی چاہئے'؛ اور جواب واضح ہے' اور وہ یہ ہے کہ اس کو ایرانی قوم سے بات کرنی چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا: ٹرمپ کہتا ہے کہ وہ ایرانی قوم کو مٹانا چاہتا ہے اور ایرانی تہذیب کو ختم کرنا چاہتا ہے؛ ان باتوں سے، وہ ایرانی عوام کو اپنے خلاف مزید متحرک کر رہا ہے۔ اس کو بہر حال اسی ایرانی قوم سے بات کرنا پڑے گی۔

میجر جنرل رضائی نے کہا: ٹرمپ ایرانی عوام سے بدتمیزی کے ساتھ بات کرتا ہے اور ایرانی عوام مزید پرعزم ہو جاتے ہیں کہ اس کو اس دلیل میں مزید گھسیڑ دیں۔

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: ایران ہی وہ فریق ہے جو اس تصادم کے خاتمے کا وقت مقرر کرے گا، یعنی جنگ کا خاتمہ ایرانی قوم کے ہاتھ میں ہے اور جب تک ہمارے عوام کے حقوق کو تسلیم نہیں کیا جاتا، وہ مزاحمت، استقامت اور دفاع سے دستبردار نہیں ہوں گے اور امریکہ کو مجبور کریں گے کہ وہ ان کے سامنے ہتھیار ڈال دے اور ان کے حقوق کو تسلیم کرے۔

ڈاکٹر محسن رضائی نے کہا: ایرانی قوم اپنے تمام حقوق حاصل کرنے تک اس میدان جنگ میں جمی ہوئی ہے، اپنا دفاع کرتی ہے اور اپنے جائز مطالبات کی تکمیل تک مزاحمت جاری رکھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha