13 اکتوبر 2026 - 16:18
مغربی ایران میں اسلحہ اسمگل کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

ایران کی وزارتِ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ایران میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے جنگی اسلحہ اسمگل کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صوبہ کرمانشاہ کے محکمۂ اطلاعات کے اہلکاروں نے سرحدی محافظوں کے تعاون سے اسلحہ اسمگل کرنے والے ایک گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں ایک ایرانی شہری اور ایک پڑوسی ملک کا باشندہ شامل ہے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق، یہ افراد کردستان کے علاقے سے دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے اسلحہ اسمگل کر رہے تھے اور ملک میں داخل ہوتے وقت ان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔

گرفتار گروہ کے قبضے سے 99 پستول، 10 کلاشنکوفیں، پستول کے 1,700 کارتوس اور پستول کے 198 میگزین برآمد کرکے ضبط کر لیے گئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha