12 اکتوبر 2026 - 14:44
ٹرمپ امارات کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز سے تیل اسمگل کرتے ہیں، میجر جنرل رضائی

قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سکریٹری نے کہا: ٹرمپ ہر روز دعویٰ کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے، لیکن وہ اسمگلنگ کر رہے ہیں اور آبنائے پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور یہ ایران کے زیر انتظام میں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں آبنائے ہرمز سے تیل کی منتقلی کے لئے امریکی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:

• ٹرمپ نے عمان کے ساحلی پانیوں میں سرگرم کچھ شرپسندوں کی خدمات حاصل کر کے اسمگلنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔

آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور ہم اس کا انتظام کرتے ہیں

• ٹرمپ ہر روز دعویٰ کرتا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے، لیکن میں جواب دیتا ہوں کہ تم اسمگلنگ کر رہے ہو؛ آبنائے ایران کے کنٹرول میں ہے اور ہم اس کا انتظام کرتے ہیں۔

• اسمگلر عمان کے ساحلی اور پتھریلے پانیوں میں سرگرم ہیں؛ پوری دنیا میں، اگرچہ ممالک اپنی معیشتوں کا انتظام کرتے ہیں اور امریکہ کی معیشت امریکی حکومت کے اختیار میں اور یورپ کی معیشت یورپی یونین یا یورپی حکومتوں کے اختیار میں ہے، اسمگلنگ اور زیر زمین معیشت بھی موجود ہے۔

• ٹرمپ عمان کے ساحلی پانیوں میں ان میں سے کچھ ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر خفیہ طور پر اسمگلنگ کا کاروبار کرتا ہے اور پھر ہر روز ٹویٹ کرتا ہے ہیں کہ آبنائے کھلا ہے۔

• ہم نے گذشتہ دو تین ماہ کے دوران ہر رات ـ اوسطاً ـ [امریکی اور اماراتی] اسمگلروں کے زیر استعمال کم از پانچ بحری جہازوں کو، نشانہ بنایا ہے۔

• سینٹ کام کا کمانڈر اسمگلنگ کی سرگرمیوں کی سرپرستی کرتا ہے۔ وہ امارات کی فوجی دستوں کو بھی استعمال کرتا ہے۔ وہ مل کر پانچ یا چھ جہاز تیار کرتے ہیں اور چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل بڑے ٹینکرز میں منتقل کرتے ہیں، لیکن ہم بھی ہر رات ان میں سے پانچ یا چھ کو نشانہ بناتے ہیں۔

• ایک وقت تھا جب کپتان اور جہاز چلانے والے افراد اس اسمگلنگ میں کردار ادا کرنے کے لئے 10 سے 15 ہزار ڈالر وصول کرتے تھے، لیکن اب وہ ایک لاکھ ڈالر وصول کرکے اس خطرناک عمل میں شامل ہو جاتے ہیں۔

• [عمان کے ساحلوں کے قریب] جنوبی کنارے پر، یہ اسمگلنگ بھاری اخراجات اور بے شمار خطرات کے ساتھ کی جاتی ہے اور اس کے بعد ٹرمپ کہتا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے۔

• اگر آبنائے ہرمز کے کھلے ہونے کا مطلب یہ ہے، تو پوری دنیا میں اسمگلنگ اور سمندری ڈکیتی موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha