اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، انصار اللہ یمن کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ یمن پر فضائی حملے جاری رکھنے اور شہریوں کو جانی نقصان پہنچانے کے سنگین نتائج ہوں گے۔
عبدالسلام نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے 2015 میں یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے باوجود اور مسلسل ناکامیوں کے بعد ایک بار پھر یمن کے خلاف فوجی کارروائی اور محاصرے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکمران گزشتہ برسوں کے دوران یمن کے خلاف فوجی جارحیت میں مسلسل ناکامیوں سے دوچار ہوئے ہیں اور یمن میں اپنے حمایت یافتہ عناصر کی شکست کے بعد اب براہِ راست یمن پر حملے کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اب تک درجنوں مرتبہ جنگی جرائم کا مرتکب ہوچکا ہے اور آج بھی یمن کے کئی صوبوں کو سعودی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی جنگی طیارے رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
عبدالسلام نے آخر میں خبردار کیا کہ سعودی عرب کی یہ مجرمانہ کارروائیاں سنگین نتائج کا باعث بنیں گی اور سعودی عرب کو انصار اللہ کی جوابی کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ