اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ایک غیر محتاط اور تنگ نظری پر مبنی اقدام ہے، جبکہ وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور ملکی قوانین کے دائرے میں ہونے والے مذاکرات مسائل کے حل میں مدد دے سکتے ہیں، لیکن ایسا حل جو آئین اور قانون کی بنیاد پر نہ ہو، پائیدار نہیں ہوگا اور اس کے نقصان دہ نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ