17 جولائی 2010 - 19:30

ایک برطانوی اخبارنے رپورٹ دی ہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئي ہے۔

  برطانیہ مین جمعرات کے عام انتخابات میں افراتفری اور بے ضابطگيوں کی رپورٹیں بہت سے اخباروں کی شہ سرخیوں میں تبدیل ہوگئی ہیں اور ڈیلی میل نے یہ رپورٹ دی ہےکہ انتخابات میں دھاندلیاں ہوئي ہیں اور وہ بھی ایسے عالم میں جبکہ برطانیہ خود کو جمہوریت کا مرکزکہتاہے۔

ادھر رشیا ٹوڈے نے لکھاہےکہ بہت سے انتخاباتی حلقوں میں لوگوں نے شکایت کی کہ پولنگ بوتھ کے بند ہونے کی وجہ سے وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہ گئے اور اس طرح کی بے ضابطگیاں بہت سی جگہوں میں دیکھنے میں آئي ہیں۔عوام کی شکایات ملنے کےبعد الکشن کمیشن نے تحقیقات کرنے کا حکم دیاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/152