بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے فارس نیوز ایجنسی کے سیاسی رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں فوج کی کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: فضائی فوج کی کارروائیوں کی خبریں ذرائع ابلاغ میں شائع ہوئیں اور فضائی دفاع کی کارروائیاں، دشمن کے جہازوں اور ڈرونز کو مار گرانے میں بھی اچھی طرح دیکھی گئیں؛ لیکن جس معاملے پر زیادہ اور بہتر توجہ دینے کی ضرورت ہے، وہ زمینی فوج میں ہمارے ساتھی مجاہدوں کی محنت اور جانبازی ہے۔

سرحدوں پر ایلیٹ دستوں کی تعیناتی نے زمینی جارحیت روک دی
انھوں نے مزید کہا: زمینی فوج کے ایلیٹ دستوں اور بریگیڈوں نے سرحدوں پر تعیناتی کے ذریعے امریکہ کو زمینی جارحیت کی جرأت نہیں ہونے دی۔ ان دستوں نے امریکیوں سے اس طرح کے اقدام کا موقع اور جرأت چھین لی اور انہیں زمینی جارحیت نہیں کرنے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی زمینی دستوں کی صورتحال اسی طرح ہے اور وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنے مورچوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
بری فوج کی کارروائیوں کو دیگر افواج کی کارروائیوں کے ساتھ دیکھا جانا چاہئے۔
بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے زور دیا: بری فوج کی کارروائیاں فضائیہ، فضائی دفاع اور بحریہ کی کارروائیوں کے ساتھ، قابل توجہ ہیں اور ہمیں ان کارروائیوں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے؛ ایسی کارروائیاں جنہوں نے درحقیقت دشمن سے ہر جارحیت کا موقع چھین لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ