اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسداران کی زمینی فوج کے قدس ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح عوام سے موصول ہونے والی اطلاع اور درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک دہشت گرد گروہ کی نشاندہی کی گئی جو علاقے میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، جس کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زاہدان کے علاقے منزل آب میں دہشت گرد گروہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے متعدد دھماکہ خیز پیکجز بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیے گئے۔
آپ کا تبصرہ