1 اکتوبر 2026 - 10:00
نقدی: ٹرمپ بتاے دنیا کی طاقتور ترین فوج ایران کے سامنے کیوں ہار گئی؟

سپاہ پاسداران کے کمانڈر کے مشیر میجر محمدرضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کو یہ سوال کرنا چاہیے کہ امریکا اور اسرائیل کی تمام تر فوجی طاقت اور وسائل کے باوجود ایران ان کے مقابل کیسے ڈٹا رہا اور وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کیوں ناکام رہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،نقدی نے ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک محدود وسائل رکھنے والی مسلح قوت کے مقابل امریکا اپنی تمام تر فوجی صلاحیتوں اور بھاری دفاعی بجٹ کے ساتھ اسرائیل کے شانہ بشانہ موجود ہے، لیکن اس کے باوجود ایران کے مقابل اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کے سامنے یہ سوال واضح ہونا چاہیے کہ محدود وسائل کے باوجود ایران نے اتنی بڑی طاقت کے دباؤ کا مقابلہ کیسے کیا اور کون سی چیز اسے ثابت قدم رہنے میں مدد دیتی رہی۔

نقدی کے مطابق، ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان تنازع آج کا نہیں بلکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے جاری ہے۔ ان کے بقول، ایران کو ان برسوں کے دوران میڈیا جنگ، سکیورٹی اور انٹیلی جنس دباؤ، اقتصادی پابندیوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف اقدامات کا سامنا رہا اور بالآخر امریکا و اسرائیل براہِ راست جنگ میں داخل ہوگئے۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر کے مشیر نے کہا کہ امریکی عوام کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایران نے اتنے بڑے دباؤ اور مختلف اقدامات کے باوجود مزاحمت کیسے جاری رکھی اور مخالف فریق اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کیوں ناکام رہا۔

نقدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہ امریکا کے پاس ’’دنیا کی طاقتور ترین فوج‘‘ ہے، سوال کیا: ’’اگر امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے تو پھر ایران کے مقابل اسے بار بار شکست کیوں ہوتی ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha