بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے کہا ہے کہ غزہ کے قصائی کی میزبانی کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے، اور خطے کے بعض ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ حالیہ جنگ سے سبق سیکھیں، تنازعات کو ہوا دینا بند کریں اور ایرانی جزیروں کے بارے میں بے بنیاد دعوؤں سے باز آئیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی سوشل میڈیا X میں اپنے اکاؤنٹ پر لکھا:
- جس طرح امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی نے تمہیں سلامتی نہیں دی، اسی طرح "غزہ کے قصائی" کی میزبانی کے کے نتائج تمہارے لئے اچھے نہیں نکلیں گے۔
- حالیہ جنگ سے سبق سیکھو، تنازعات کو ہوا دینا بند کرو اور ایرانی جزیروں کے بارے میں بے بنیاد دعوؤں سے باز آؤ!

واضح رہے کہ جعلی صہیونی ریاست کے وزیر اعظم اور فلسطینی عوام کے قاتل نیتن یاہو نے امارات کا دورہ کیا اور ایم بی زیڈ سے ملاقات کی جو عالم اسلام میں وسیع پیمانے پر رد عمل کا سبب بن گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ