بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ)، نے ملک بھر کے طلباء کی طرف سے موصولہ اجتماعی خطوط کے جواب میں ان کے عزم و ارادے اور مستقبل کی تعمیر کے لئے ان کے احساس ذمہ داری کو قیادت اور نوجوانوں کے درمیان "ہم عہدی" کا رشتہ قرار دیا اور علم و ایمان اور تزکیۂ نفس، کے ہتھیاروں سے لیس ہونے اور ایران کی طاقت و مضبوطی بڑھانے کے لئے دوہری کوشش پر زور دیا۔
رہبر معظم انقلاب کے جواب کا متن درج ذیل ہے:
باسمہ تعالیٰ
سلام ہو میرے عزیز فرزندوں کو
میں نے آپ محبت بھرے خطوط پڑھ لئے۔ آپ نوجوان اور پرجوش طلباء کی بے شمار مہربانیوں کا شکر گزار ہوں اور آپ سب کے لئے، جنہوں نے مجھ پر ایک حق عائد کر لیا ہے، خاص طور پر دعا گو رہوں گا۔
آپ اور اور بہت سے نوجوانوں اور طلباء کے خطوط میں ـ جو مجھ پر اپنی مہربانی اور محبت نچھاور کرتے ہیں، ـ مستقبل کی تعمیر کے لئے عزم، ارادہ اور احساس ذمہ داری چمک رہا ہے۔
یہ مضبوط عہد و میثاق ایک بیش بہا امانت ہے جس کی جڑیں خالص محمدیؐ اسلام اور خمینی کبیر اور خامنہ ای شہید (اعلی اللہ مقامہما الشریف) کی میراث میں پیوست ہیں اور یہ ہمارے ـ ایک دوسرے کے ساتھ ـ درمیان "ہم عہدی" کا رشتہ ہے۔
اس مقصد کے لیے، جتنا ممکن ہو اپنے آپ کو علم، ایمان، تزکیۂ نفس، اللہ کے ساتھ انسیت اور قرآن و اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات سے گہری واقفیت کے ہتھیاروں سے لیس کریں اور دوہری محنت اور تخلیق کے ساتھ عزیز ایران کی طاقت اور مضبوطی میں اضافہ کریں تاکہ ہمارے مہربان مولا (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی دعا سے، ترقی اور اسلامی-ایرانی تہذیب کی بلندیوں کی طرف ہم عہد لشکریوں کا راستہ بہتر سے بہتر اور زیادہ تیز رفتاری سے طے ہو اور ان شاء اللہ حقیقت کا روپ دھار لے۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای
28 اکتوبر 2026ع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: فرحت حسین مہدوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ