27 ستمبر 2026 - 09:23
جنوبی لبنان پر اسرائیلی توپخانے اور فضائی حملے، کئی علاقوں کو نشانہ بنا دیا گیا

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدد علاقوں پر توپخانے اور فضائی حملے کیے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدد علاقوں پر توپخانے اور فضائی حملے کیے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے علی الصبح وادی زبقین کے علاقے پر توپخانے سے گولہ باری کی، جبکہ بیت یاحون کے قصبے کی جانب مشین گنوں سے فائرنگ بھی کی گئی۔

اسی دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے النبطیہ الفوقا اور کفرتبنیّت کے اطراف میں تین مرتبہ بمباری کی۔

لبنانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں سجد کے اطراف اور اقلیم التفاح کے علاقے جبل الرفیع کو نشانہ بنایا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha