24 ستمبر 2026 - 15:59
ٹرمپ کو میڈیا سے محاذ آرائی میں بڑا عدالتی دھچکا، صحافیوں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی بحال

امریکی ضلعی عدالت نے تین بڑے میڈیا اداروں کے صحافیوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس تک ان کی رسائی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایک وفاقی جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

امریکی وفاقی جج نے جمعرات کو حکم دیا کہ سی این این (CNN)، ایم ایس این بی سی (MSNBC) اور پولیٹیکو (Politico) کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس تک دوبارہ رسائی دی جائے۔

جج نے کہا کہ ان تینوں میڈیا اداروں پر عائد پابندی ممکنہ طور پر امریکی آئین سے متصادم ہے۔

یہ فیصلہ میڈیا کے ساتھ ٹرمپ کی اہم ترین محاذ آرائیوں میں ایک بڑا عدالتی دھچکا قرار دیا گیا ہے۔

یہ حکم امریکی ضلعی عدالت کے جج ٹم کیلی نے ان میڈیا اداروں کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ ان اداروں نے 18 ستمبر کو ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

امریکی صدر اس سے قبل سوشل میڈیا پر دعویٰ کر چکے تھے کہ ان تینوں میڈیا اداروں کو مسلسل من گھڑت اور جھوٹی خبریں لکھنے یا نشر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی محکمہ انصاف کے وکلا نے بھی قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس پابندی کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔

میڈیا اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی گزشتہ ہفتے اس وقت شروع ہوئی جب ٹرمپ نے سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ان تینوں میڈیا اداروں نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی رسائی کا حق بحال کرانے کے لیے قانونی کارروائی کریں گے۔

ٹرمپ اور زہران ممدانی کے درمیان گزشتہ روز نیویارک کی ٹینیسی مینشن میں ہونے والی ایک بحث بھی میڈیا پر پابندی کے معاملے پر ہوئی، جہاں ٹرمپ نے کھل کر اپنے مؤقف کو دہرایا اور ان میڈیا اداروں پر جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کیا۔

بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس فاکس نیوز، سی بی ایس، اے بی سی اور این بی سی نے بھی حکومت کی جانب سے سی این این کی وائٹ ہاؤس تک رسائی پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد امریکی صدر سے متعلق تقریبات کی مشترکہ کوریج روکنے پر اتفاق کیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha