21 ستمبر 2026 - 16:30
آبنائے ہرمز کے اوپر دشمن کا جدید جاسوس ڈرون تباہ

ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے اوپر جدید ’’اوربیٹر‘‘ جاسوس ڈرون کو روک کر تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج شام 6 بج کر 30 منٹ پر جدید ’’اوربیٹر‘‘ جاسوس ڈرون کو ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایرانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹ کے مقامی ساختہ دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت انجام دی گئی اور مذکورہ ڈرون آبنائے ہرمز کے اوپر نشانہ بننے کے بعد تباہ ہوگیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha