21 ستمبر 2026 - 12:57
پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ ایران، ثالثی یا پیغام رسانی سے کوئی تعلق نہیں

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران پہنچ رہے ہیں، تاہم ان کا یہ دورہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی پیغام رسانی سے متعلق نہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، محسن نقوی ایرانی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے تہران کا دورہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ نہ ایران کے لیے امریکا کا کوئی پیغام لے کر آ رہے ہیں اور نہ ہی ان کے ذریعے ایران کی جانب سے امریکا کو کوئی پیغام بھیجا جائے گا۔

تسنیم کے مطابق، ایران کی جانب سے امریکا کے لیے پیش کردہ سات شرائط پہلے ہی واضح اور دوٹوک انداز میں پہنچائی جا چکی ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha