اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان اس جزیرے کی سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق نئے معاہدے کے اعلان کے ردعمل میں اسے امریکا اور اس کے عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
روبیو نے کہا:گرین لینڈ ہمیشہ کے لیے شمالی امریکا کے اسٹریٹجک دفاعی علاقے کا حصہ ہوگا اور کسی بھی دشمن کو اس جزیرے اور اس کے اردگرد کے علاقوں سے دور رکھا جائے گا۔
رپورٹوں کے مطابق، یہ معاہدہ گرین لینڈ میں امریکی فوجی موجودگی کو وسعت دینے کی گنجائش فراہم کرتا ہے اور نیٹو کے رکن نہ ہونے والے ممالک کی فوجی موجودگی اور امریکا کے حریفوں کی جانب سے بعض حساس سرمایہ کاریوں کو محدود کرے گا۔
آپ کا تبصرہ