19 ستمبر 2026 - 14:18
پاکستان میں مسجد پر دہشتگرد حملہ، ایران کی شدید مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے شہر کوہاٹ میں مسجد پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف علاقائی تعاون اور ہم آہنگی مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پولیس مرکز کے قریب واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

اسماعیل بقائی نے  مارے جانے والے کے اہل خانہ، حکومت اور پاکستان کی مسلمان عوام سے تعزیت کرتے ہوئے تأکید کی کہ عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشتگردانہ اور پرتشدد کارروائیوں کا کسی صورت کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف مؤثر اور مسلسل مقابلے کے لیے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط کرنا ضروری ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق، حملے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha