اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، محمد کرمی نے خلیج فارس کے جزیروں کے دورے کے دوران کہا کہ ایرانی مسلح افواج عوام کی حمایت اور عزم کے ساتھ دشمن کی ہر غلط حسابی کا طاقت کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے پاس عزم و حوصلہ موجود ہے اور ملک کی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ آج پیغمبر اسلام ص کا پرچم ایرانی قوم کے ہاتھ میں ہے۔
آپ کا تبصرہ