17 ستمبر 2026 - 13:04
سعودی عرب مشکل میں، انصار اللہ کے خلاف اتحادی بنانے کی کوششیں تیز

انصار اللہ کے خلاف جاری جنگ کے دوران سعودی عرب کو مبینہ طور پر مشکلات کا سامنا ہے اور ریاض نے میزائل و ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے اپنے علاقائی اور مغربی اتحادیوں سے مدد مانگ لی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے دو علاقائی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے پاس میزائل شکن انٹرسیپٹرز کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، جس کے باعث ریاض نے دفاعی معاونت کے لیے اپنے اتحادیوں سے رابطے شروع کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے فرانس، برطانیہ، پاکستان اور مصر سے درخواست کی ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام اور اہلکار خطے میں تعینات کیے جائیں۔

ایک علاقائی عہدیدار نے سعودی صورتحال کو ’’انتہائی مشکل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاض کو فوجی اڈوں اور اہم سرکاری تنصیبات کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں تیل کی تنصیبات کی حفاظت بھی یقینی بنانا ہے۔

دوسرے عہدیدار کے مطابق سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف اجتماعی ردعمل کے لیے اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کو متحرک کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha