15 ستمبر 2026 - 13:02
محسن رضائی:ایران کی شرائط پورے ہوئے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے

سابق ایرانی کمانڈر اور سیکریٹری قومی سلامتی کونسل میجر جنرل محسن رضایی نے تاکید کی ہے کہ جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل محسن رضایی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: امریکی صدر کے متضاد اشاروں سے اپنی توجہ نہ ہٹنے دیں؛ ایک طرف ہم مذاکرات نہیں کریں گے اور دوسری طرف ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ تیل اور آبناؤں سے متعلق معادلات تبدیل ہو چکے ہیں۔ ان کے بقول، اس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا آنے والی صورتحال کو روک نہیں سکے گا۔

میجر جنرل رضایی نے تاکید کی: جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ بس۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha